کیویز ساؤتھی اوربولٹ پر سے کام کا بوجھ کم کرنے کیلیے کوشاں

نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف پیر سے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف پیر سے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز کرنا ہے ۔ فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI:
نیوزی لینڈ اپنے فاسٹ بولرزساؤتھی اوربولٹ پر سے کام کا بوجھ کم کرنے کیلیے کوشاں ہے۔


نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کے دوران اپنے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ پر سے کام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرے گا، اسے سری لنکا کے خلاف پیر سے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز کرنا ہے۔ حال ہی میں کیویز کو ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مات ہوئی ہے، کوچ مائیک ہیسن جنوبی افریقہ اور کینگروز کے خلاف ہوم سیریز سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہتے ہیں، اسی سلسلے میں ٹرینٹ بولٹ بنگال ٹائیگرز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے، ساؤتھی کو بنگلہ دیش کے ہی خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں آرام دیا جائے گا۔
Load Next Story