عامر خان کی ’’دنگل‘‘ رواں سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی

فلم نے نمائش کے پہلے روز بھارت میں 29 کروڑ 78 لاکھ کا بزنس کیا۔


ویب ڈیسک December 24, 2016
فلم نے نمائش کے پہلے روز بھارت میں 29 کروڑ 78 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ''دنگل''نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی اور فلم نے پہلے روز ہی کروڑوں کی کمائی کرلی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ''دنگل'' نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے باکس آفس پر کمائی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ فلم نمائش کے پہلے روز بھارت میں 29 کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کرکے سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔



فلمی پنڈتوں نے ''دنگل'' کو سلمان خان کی فلم '' سلطان''سے بہتر قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر 3 دن میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ فلم کو دنیا بھر میں بھی مثبت ردعمل مل رہا ہے اور فلم نے امریکا اور کینیڈا میں 3 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔





واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |