برسبین ٹیسٹ نے بریٹ لی کونیا سبق سکھا دیا

آسٹریلوی ٹیم اور قوم مہمان ٹیم کی جانب سے ایسی کارکردگی کی ہرگز توقع نہیں کررہی تھی، بریٹ لی


Sports Desk December 24, 2016
آسٹریلوی ٹیم اور قوم مہمان ٹیم کی جانب سے ایسی کارکردگی کی ہرگز توقع نہیں کررہی تھی، بریٹ لی ۔ فوٹو/ایکسپریس

KARACHI: برسبین ٹیسٹ نے بریٹ لی کو نیا سبق سکھا دیا کہ کسی حریف کو کمزور نہ سمجھا جائے۔

آسٹریلیا کے سابق پیسر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اور قوم مہمان ٹیم کی جانب سے ایسی کارکردگی کی ہرگز توقع نہیں کررہی تھی، ماضی میں باؤنسی پچز پر گرین کیپس کو جدوجہد کرتے دیکھ چکا، اس لیے میرا بھی خیال تھا کہ کینگروز کو میچ کے تیسرے روز ہی فتح حاصل ہوجائے گی لیکن مصباح الحق الیون نے اپنی ثابت قدمی سے کمال کردکھایا، ایک وقت تو میزبانوں کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کا عزم اور اپنی صلاحیتوں پر یقین سراہے جانے کے لائق ہے، اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ اس ٹیسٹ سے کیا سبق سیکھا جاسکتا ہے تو میرا جواب ہوگا کہ کسی بھی حریف کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے،مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں میں اس طرح کا جذبہ بیدار کرنے میں فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کا کردار اہم ہوگا، میں ان کی رہنمائی سے فائدہ اٹھا چکا اور جانتا ہوں کہ وہی یہ کام کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں