قائداعظم کے افكار ہمیں فكروعمل كی یكجائی كا پیغام دیتے ہیں صدر وزیراعظم

مثالی كردار اور قائدانہ صلاحیتوں كی بناء پر قائداعظم آج بھی ہمارے لیے رہنمائی كا ذریعہ ہیں، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک December 25, 2016
مثالی كردار اور قائدانہ صلاحیتوں كی بناء پر قائداعظم آج بھی ہمارے لیے رہنمائی كا ذریعہ ہیں، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛ فائل

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کےیوم پیدائش پر کہا ہےکہ قائداعظم كو خراج عقیدت پیش كرنے كا بہترین طریقہ یہ ہے كہ ہم ان كی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے كا عزم كریں کیونکہ ان کے افكار قائد ہمیں فكرو عمل كی یكجائی كا پیغام دیتے ہیں۔

صدر مملكت ممنون حُسین نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں کہا میں سمجھتا ہوں كہ اُن كو خراج عقیدت پیش كرنے كا بہترین طریقہ یہ ہے كہ ان كے افكار اور تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہو كر اپنی صلاحیتیوں كو پاكستان كی تعمیروترقی كے لیے وقف كردیا جائے، افكار قائد ہمیں فكرو عمل كی یكجائی كا پیغام دیتے ہیں، عزت نفس اور نظریاتی اساس پر ثابت قدمی سے جمے رہنا ان كی شخصیت كا نمایاں پہلو تھا، امانت اور دیانت ان كے ذاتی كردار كو قابل تقلید بناتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دنیا كے نقشے پر ایك خودمختار ریاست كے قیام كیلئے اپنی جدوجہد میں بكھرے ہوئے مسلمانوں كو ایك پرچم تلے جمع كیا، اپنے مثالی كردار اور قائدانہ صلاحیتوں كی بناءپر قائداعظم آج بھی ہمارے لیے رہنمائی كا ذریعہ ہیں۔ وزیراعظم نے كہا كہ قائداعظم محمد علی جناح كی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں كو اپنے مقاصد كے حصول کے لیے جدوجہد جاری ركھنے پر قائل كیا اور اس عظیم مقصد کے لیے انہوں نے اپنی تمام مشكلات اور اختلافات بھلا دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں