لاہور کے علاقے شالیمار میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق

مقتول کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک December 24, 2016
مقتول کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع، فوٹو؛ فائل

شالیمارکے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی جو پیشے کے لحاظ سے وکیل تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ مقتول کے اہل خانہ اور عزیزو اقارب سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |