پاکستان کی موثر سفارتکاری دنیا کی توجہ پھر مقبوضہ کشمیر پر

اہم ممالک نے مودی حکومت پر سفارتی پیغامات کے ذریعے اس بھارتی جارحیت کو روکنے کیلیے پس پردہ دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے


عامر خان December 25, 2016
بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی فوری اجازت دے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی موثر سفارتی حکمت عملی کے سبب عالمی برادری کی توجہ ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرمرکوز ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ، امریکا سمیت اہم ممالک نے مودی حکومت پر سفارتی پیغامات کے ذریعے اس بھارتی جارحیت کو روکنے کیلیے پس پردہ دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے اور بھارت کو واضح کیا گیا ہے کہ ''وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بہتر بنائے اور وہاں مظالم کے حوالے سے موجود شکایات کو دور کرے۔

اس سفارتی رابطوں میں مودی حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی فوری اجازت دے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں