بابائے قوم کا 141واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھرمیں سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے بابائے قوم کے افکارکو اجاگر کرنے کے لیے تقاریب منعقد کیں۔

ملک بھرمیں سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے بابائے قوم کے افکارکو اجاگر کرنے کے لیے تقاریب منعقد کیں۔۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
ملک بھر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 141 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں بانی پاکستان سے متعلق تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی وصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد بابائے قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقا و سلامتی اورامن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


یوم قائد کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے، تقریب میں گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کےکیڈٹس کو سونپ دیے گئے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے، متعدد مقامات پربابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے جارہے ہیں جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x56a8pt
Load Next Story