ڈاکٹر عاصم کی دل کی دھڑکنیں مس ہو رہی ہیں ڈاکٹر زاہد جمال
اسپتال میں علاج کرنے میں معاملہ رسکی ہوسکتا ہے، ڈاکٹر سید زاہد
پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے معالج ڈاکٹر سید زاہد جمال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور ان کی دل کی دھڑکنیں مس ہو رہی ہیں،ایکسٹرا بیٹس فی گھنٹہ 110 مسنگ ہیں۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ عام آدمی کے لیے فی گھنٹہ 10 بھی کم ہوں تو ہم علاج کا مشورہ دیتے ہیں تاہم ڈاکٹر عاصم حسین کی دھڑکنیں اتنی زیادہ کم ہونا ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہوسکتی ہیں، انھوں نے کہاکہ اسپتال میں اس کا علاج ہے لیکن تربیت یافتہ عملہ اور جدید مشینریوں کی ضرورت ہوتی ہے اسپتال میں علاج کرنے میں معاملہ رسکی ہوسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی دل کی دھڑکنیں سوتے میں رک جاتی ہیں، ایسے مریضوں کو پیس میکر لگایا جاتا ہے۔