پی سی بی نے امریکی ماہر غذائیات کی خدمات حاصل کرلیں

انجیلا میری نے کھلاڑیوںکو لیکچر میں متوازن خوراک کی اہمیت سے آگاہ کیا


Sports Desk July 27, 2012
انجیلا میری نے کھلاڑیوںکو لیکچر میں متوازن خوراک کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کیلیے امریکی ماہر غذائیات کی خدمات حاصل کر لیں۔ انجیلا میری صادقہ نے گذشتہ روز ٹیسٹ کرکٹرز اور ایمرجنگ پلیئرز کو لیکچر میں متوازن خوراک کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹرز کی فٹنس اور اسٹیمنا میں بہتری لانے کیلیے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز امریکا سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیات انجیلا میری صادقہ نے ٹیسٹ کرکٹرز اور نوجوان اُبھرتے ہوئے پلیئرز کو ایک طویل لیکچر میں مفید مشورے دیے۔ انھوں نے بتایا کہ عام طور پر کھلاڑی میچز کے دوران فزیو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کا خیال رکھتے مگر فارغ وقت میں کھانے پینے میں کھل کر بے احتیاطی کرتے ہیں، اس رویے کے سبب بعد ازاں فٹنس بحال کرنا ممکن نہیں رہتا

جس کی سخت مقابلوں میں ضرورت پڑتی ہے۔ انجیلا تمام کھلاڑیوں کے ساتھ فرداً فرداً سیشنز میں بھی فٹنس اور اسٹیمنا کے حوالے سے مسائل جان کر مشاورت فراہم کریں گی، جمعے کو ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق، ٹوئنٹی 20قائد محمد حفیظ، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل و عمر اکمل سے میٹنگ کے بعد وہ مزید کرکٹرز کو بھی ڈائیٹ پلان اور ضروری ہدایات جاری کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں