شام میں ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں کے حملے میں داعش کے 68 شدت پسند ہلاک

جھڑپیں شمالی شامی شہر الباب میں ہوئیں، 141 اہداف کونشانہ بنایا گیا، شدت پسندوں کا ہیڈ کوارٹرز تباہ، 2 جنگجوہلاک


News Agencies December 25, 2016
حلب کی موجودہ پیشرفت سے جنگ کے خاتمے کا امکان نہیں، امریکا۔ فوٹو:فائل

ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں نے حملے میں داعش کے 68 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترک فوج کے مطابق شمالی شام میں یہ جھڑپیں الباب نامی شہر میں ہوئیں۔ ترکی کی ریاستی نیوزایجنسی انادولو کے مطابق الباب میں داعش کے 141 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور اس تنظیم کے ایک علاقائی ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران 2 جنگجوہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترک وزیردفاع فکری ایزک کاکہنا تھا کہ متعلقہ علاقے میں قائم داعش کا ایک کمانڈ سینٹر اور اسلحے کا ڈپو تھا، جسے اب پاک کردیاگیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شامی شہر حلب میں بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

امریکا نے کہاہے کہ شامی شہر حلب کی موجودہ پیش رفت سے ملک میں جنگ کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔ امریکا کی حکومت نے شام میں صدر بشارالاسد کی قیادت میں جنگی جرائم اور شہریوں کے خلاف پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں6 وزرا اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ روس کے 9 بینکاروں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں