مصباح الحق کی قیادت میں ون ڈے ٹیم کے 7 کھلاڑی آج بھارت روانہ ہوں گے

مصباح الحق کے ساتھ دیگر 6 کھلاڑیوں میں اظہر علی، یونس خان، وہاب ریاض، حارث سہیل، انورعلی اور عمران فرحت شامل ہیں۔


ویب ڈیسک December 26, 2012
مصباح الحق کے ساتھ دیگر 6 کھلاڑیوں میں اظہر علی، یونس خان، وہاب ریاض، حارث سہیل، انورعلی اور عمران فرحت شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق کی قیادت میں ون ڈے ٹیم کے 7 کھلاڑی آج بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

جمعہ کو دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ کے بعد 30 دسمبر کو چنئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان 3ایک روزہ میچز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا ، جس کےلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے، پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں مصباح الحق کے ساتھ اظہر علی، یونس خان، وہاب ریاض، حارث سہیل، انورعلی اور عمران فرحت بھی شامل ہیں۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 7 کھلاڑی واپس وطن لوٹ آئیں گےجن میں شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، سہیل تنویر ،عمر امین ، احمد شہزاد ، اسد علی اور محمد عرفان شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں