حکومت 30 دسمبر تک گیس کی قیمت مقرر کرے غیاث پراچہ

حکومت کو چاہئے کے گیس کی قیمت اور باقی شعبوں کے ٹیکس برابر کرے۔ غیاث پراچہ


ویب ڈیسک December 26, 2012
حکومت کو چاہئے کے گیس کی قیمت اور باقی شعبوں کے ٹیکس برابر کرے۔ غیاث پراچہ۔ فوٹو آئی این پی

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت 30 دسمبر تک ہر صورت میں گیس کی قیمت مقرر کرے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہر صورت 4 دن میں گیس کی ایسی قیمت مقرر کرے جس میں قانونا ہمارا منافع بھی شامل ہو، انہوں نے کہا کہ پچھلے 64 دنوں میں 28 اجلاس ہوچکے ہیں اس کے باوجود سی این جی کی قیمتوں کا کوئی حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہو، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کے گیس کی قیمت اور باقی شعبوں کے ٹیکس برابر کرے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ آج 95 فیصد سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اس کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی بندش کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کیس کا استعمال منصفانہ طریقے سے کیا جائے تو سی این جی کے بحران سے نکلا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں