اندرون سندھ خسرہ کی وباسے مزید 4 بچے جاں بحقتعداد 59 ہوگئی

کندھ کوٹ، ٹھل، صالح پٹ، گڑھی خیرو اور تنگوانی سمیت دیگر علاقوں ميں خسرہ کی بیماری نے اپنی جڑيں مضبوط کرلی ہیں


ویب ڈیسک December 26, 2012
کندھ کوٹ، ٹھل، صالح پٹ، گڑھی خیرو اور تنگوانی سمیت دیگر علاقوں ميں خسرہ کی بیماری نے اپنی جڑيں مضبوط کرلی ہیں فوٹو: فائل

لاہور: خسرہ کی وباسے مزید 4 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 دن میں جاں بحق بچوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی بیماری وبا کی صورت اختیار کرگئی ، جس کی وجہ سے ایک دن میں تحصیل صالح پٹ ميں 4، تحصیل تنگوانی اور کندھ کوٹ میں 4 جبکہ تحصیل ٹھل ميں 1 بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کندھ کوٹ، ٹھل، صالح پٹ، گڑھی خیرو اور تنگوانی سمیت دیگر علاقوں ميں خسرہ کی بیماری نے اپنی جڑيں مضبوط کرلی ہیں، تاہم 9 دنوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

خسرہ کے مرض ميں مبتلا سیکڑوں بچےمختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں لیکن محکمہ صحت کی طرف سےمتاثرہ علاقوں ميں ویکسی نیشن کےلئے تاحال ٹیميں نہیں بھیجی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں