افغانستان امریکی فوجی اڈے پرخود کش حملہ 3 افراد ہلاک7 زخمی

ترجمان ایساف کے مطابق خود کش حملے میں نیٹو اہلکاروں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔


December 26, 2012
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملٹری ایئر پورٹ کے قریب فوجی اڈے کے داخلی راستے پر دھماکا کیا گیا،فوٹو:اے ایف پی

افغانستان کے شہر خوست میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔


افغانستان کے مشرقی علاقے خوست میں خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی امریکی فوجی اڈے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3افغان ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طورپر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا تی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔


افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملٹری ایئر پورٹ کے قریب فوجی اڈے کے داخلی راستے پر دھماکا کیا گیا جب کہ اتحادی فوج ایساف کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں اب تک حملے میں نیٹو اہلکاروں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔طالبا ن نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں