آصف زرداری کے سرپرائز کا انتظار کرنا ہوگا بلاول بھٹو زرداری

فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک December 25, 2016
پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائداعظم نےسیاسی جدوجہد کےذریعے ہمیں آزادی دلوائی، قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔

اپنے ماموں مرتضیٰ بھٹو کے بچوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئےکھلے ہیں۔

اس سے قبل بلاول زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ہمراہ کراچی کے قدیم سینٹ پیٹرکس چرچ پہنچے جہاں انہوں نے دعائیہ تقریب میں حصہ لیا اور کرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔