قائد کا پیغام اتحاد تنظیم اورایمان آج بھی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے شہبازشریف

ہمیں پاکستان کوعظیم تربنانے کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئےکارلانا ہوں گی، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک December 25, 2016
ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں مل کر آگے بڑھانا ہے، وزیراعلی پنجاب: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا اورقائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم ولادت پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد رنگ لائی اور قائداعظم کی ولولہ انگیزقیادت میں آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیرہوا۔

وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی پاکستان کی ترقی کاضامن ہے اورہمیں پاکستان کوعظیم تربنانے کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئےکارلانا ہوں گی جب کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں مل کر آگے بڑھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔