آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے پراتفاق
گرینڈ الائنس حکومت مخالف احتجاجی تحریک کیلیے بھی لائحہ عمل طے کرے گا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے طے کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس جلد تشکیل دیا جائیگا اور حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے آغاز کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہوگی اور مشترکہ طور پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت نے آصف زرداری کو دورہ لاہور کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں طے کیا گیا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کے لئے دونوں جماعتیں مل کر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کریں گی، گرینڈ الائنس حکومت مخالف احتجاجی تحریک کیلیے بھی لائحہ عمل طے کرے گا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت مخالف احتجاج پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر کیا جائے گا۔ اس احتجاج میں کوئی ایسی حکمت عملی شامل نہیں کی جائے گی جس سے جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہو،گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلیے جلد رابطوں کا آغاز کیا جائیگا۔ چوہدری شجاعت نے کہا ملک کو اپوزیشن کے مضبوط گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے،اگر اپوزیشن جماعتیں متحد نہیں ہوئیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا،ہم محاذآرائی نہیں چاہتے مگرجہموریت کو ہائی جیک بھی ہونے دیں گے،یہ انفرادی سیاست کا نہیں مشترکہ جدوجہد کا وقت ہے،اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو جائیں،یہ وقت ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پربیرون ملک علاج کی خاطر گیا تھا، کوئی ڈیل کرکے نہیں بلکہ ڈاکٹروں کے اجازت سے واپس وطن آیا ہوں، کچھ لوگوں نے تاثر دیا کے میں واپس نہیں آؤں گا،یہ تاثر میرے واپس آنے سے دم توڑ گیا، مفاہمت جمہوریت سے ہے نواز لیگ سے نہیں، چوہدری شجاعت کیساتھ پہلے بھی مل کر کام کیا آگے بھی مل کر کام کریں گے ،میں اور میری جماعت جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں آگے آئیں ہم مل کر پاناما لکسہ اور دیگر معاملات پر لیگی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،حکومت کو گرانا ہمارا ایجنڈا نہیں،ہم جمہوریت کے حامی ہیں،اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کریں گے،ہم مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،27 دسمبر کو پی پی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
https://www.dailymotion.com/video/x56br6w_asif-zardari-at-mazar-e-quaid_news
چوہدری شجاعت نے کہا آپ کی مفاہمت کو پوری دنیا سراہتی ہے، جہموریت کی مضبوطی کیلیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے اتفاق کیا کہ وہ جنوری میں اسلام آباد جائیں اور وہاں اپوزیشن سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری نے کہا ہمارا ڈیرہ اب پنجاب میں ہی ہو گا اس پر چوہدری شجاعت نے کہا ہمارے ڈیرے سے بھی ہو کر جائیے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x56adm5