کرکٹ بورڈ کے الوداعی میچ کا محتاج نہیں شاہد آفریدی

مجھے 20 سال میں عوام نے بے پناہ محبت دی اور یہی میرے لئے کافی ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک December 25, 2016
سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا اور یہ کام میں اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے کررہا ہوں، شاہد آفریدی : فوٹو :فائل

KARACHI: سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ بات زیب نہیں دیتی کہ پی سی بی سے الوداعی میچ مانگوں میں کسی میچ کا محتاج نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 20 سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ زیب نہیں دیتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگوں، میں ایک میچ کا محتاج نہیں، میں پی سی بی کے لئے نہیں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی اور یہی میرے لئے کافی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے 20 سال

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا اور یہ کام میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے کررہا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرکٹ چھوڑنی ہوتی تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتا

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے ہمیشہ طرفداری دکھائی جبکہ بھارت نے کبھی بھی جھکاؤ کا مظاہرہ نہیں کیا کیوں کہ بھارت اپنے سیاستدانوں کی سنتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ سیاستدانوں کی سنے یا پھر اپنی الگ آرگنائزیشن بنا کر کرکٹ کو فروغ دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آفریدی کو باعزت رخصت کرنے کے لیے قرارداد

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جب مسلسل دبئی اور ابو ظہبی کے گراؤنڈز پر کھیلے گی تو اس کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ اچھی پچز پر کھلاڑیوں کو تیار کرے اور پھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں کرکٹ شائقین کی جتنی تعداد موجود ہے دنیا میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی ایشین بلاک 50 سال پہلے بن جانا چاہئے تھا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔