امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا پریانکا چوپڑا

نسلی تعصب کا شکاربنانے کے بعد مجھ سے معافی بھی مانگی گئی تھی، پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک December 25, 2016
ہالی ووڈ میں فلموں کے لیے جو بھی جائے وہ پہلے کرداروں پر توجہ دے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایک جانب توہالی ووڈ میں کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہی ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے امریکا میں ان کے ساتھ برتے جانے والے نسلی تعصب کا بھی انکشاف کرڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہدایتکارکرن جوہرکے معروف پروگرام "کافی ود کرن" میں جلد ہی نظرآئیں گی جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی سے لے کراپنے کرئیرسے متعلق بھی جواب دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا سے جب شو کے میزبان کرن جوہرنے ان سے بیرون ملک برتے جانے والے نسلی تعصب کے رویے کے حوالے سے پوچھا توانہوں نے کہا کہ امریکا میں ایسا ان کے ساتھ بھی ہوا تھا تاہم ہالی ووڈ میں فلموں کی شوٹنگ یا کیرئیر کے حوالے سے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑدیا

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک باروہ امریکا میں ائیرپورٹ لاؤنچ میں فرسٹ کلاس مسافروں کے ہمراہ پرواز کا انتظار کررہی تھیں، اس وقت ائیرپورٹ کا عملہ ان کے ساتھ بہت بری طرح پیش آیا تھا لیکن جب انہوں نے عملے کو باور کرایا کہ وہ فرسٹ کلاس کی ہی مسافر ہیں اور اپنی جگہ پربالکل ٹھیک بیٹھی ہیں تو انہوں نے معافی مانگی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں فلموں کے لیے جو بھی جائے وہ پہلے کرداروں پرتوجہ دے۔

واضح رہے کہ پریانکا نے امریکی ٹی وی سیریئل 'کوانٹکو' سے ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اوراب وہ فلم "بے واچ" میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔