کراچی کے اسپتال میں آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

ملاقات کے دوران ڈاکٹرعاصم نے سابق صدر کو اپنے خلاف قائم مقدمات اور ان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک December 25, 2016
ڈاکٹرعاصم پر480 ارب روپے کی کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج معالجے اور معاونت کے الزامات ہیں فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے طویل ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آصف زرداری کراچی میں واقع قومی اداراہ برائے امراض قلب گئے جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم حسین سے طویل ملاقات کی، اس موقع پروزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔

ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پرمشتمل ملاقات کے دوران ڈاکٹرعاصم نے سابق صدرکو اپنے خلاف قائم مقدمات اوران میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پرآصف زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹرعاصم کی صحت پرتشویش کا اظہاربھی کیا جب کہ آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم پر480 ارب روپے کی کرپشن اوردہشتگردوں کے علاج معالجے اورمعاونت کے الزامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔