مشکل وقت میں عوام کوچھوڑکرجدہ جانیوالے ہمیں حب الوطنی کا سبق نہ سکھائیں کائرہ

تنہا حکومت یا فوج دہشت گردوں کے خلاف نہیں لڑ سکتی یہ جنگ پوری قوم کو لڑنا ہو گی، قمرزمان کائرہ


ویب ڈیسک December 26, 2012
تنہا حکومت یا فوج دہشت گردوں کے خلاف نہیں لڑ سکتی یہ جنگ پوری قوم کو لڑنا ہو گی،قمرزمان کائرہ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کوچھوڑکرجدہ جانیوالے ہمیں حب الوطنی کا سبق نہ سکھائیں۔

رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جاوید وڑائچ کی رہائش گاہ پر پیپلز ورکرز کنونشن اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ شہبازشریف نے اربوں روپے تندوروں اورپیلی ٹیکسیوں میں جھونک دیئے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانکیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تنہا حکومت یا فوج دہشت گردوں کے خلاف نہیں لڑ سکتی اس جنگ کو پوری قوم کو لڑنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ 62 فیصد سے زائد کرپشن پنجاب میں ہوتی ہے،پیپلزپارٹی کے خلاف پنجاب سے نا انصافی کا واویلا درست نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں