صدر آصف زرداری نے ملک کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا شہباز شریف

اگر آپ پاکستان کا دیا جلانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو زر بابا اور 40 چوروں کا دیا بجھانا ہوگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک December 26, 2012
اگر آپ پاکستان کا دیا جلانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو زر بابا اور 40 چوروں کا دیا بجھانا ہوگا، شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے ملک کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا۔

شورکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ملک کو زخموں اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا اگر ملک کو بچانا ہے تو لوٹ کھسوٹ کا بازار ختم کرنا ہوگا جس کے لئے عوام کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگر ان ساڑھے چار سالوں میں میری ایک پائی کی بھی کرپشن کے ثبوت ملے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کا دیا جلانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو زر بابا اور 40 چوروں کا دیا بجھانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ قائد کی روح رو رہی ہوگی کیونکہ اس ملک کے اندر نہ بجلی ہے نہ گیس، نہ انصاف اور نہ روزگار ہے، اگر آپ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینا چاپتے ہیں تو نواز شریف کو ووٹ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں