سعودی عرب کی جوڈو پلیئرکے باحجاب مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی

سعودی عرب کی جوڈو پلیئرکے باحجاب مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی


AFP July 27, 2012
لندن: سعودی جوڈو پلیئر ووجدان علی سراج ہیتھرو ایئرپورٹ سے باہر آ رہی ہیں (فوٹو ایکسپریس)

سعودی عرب کی جوڈو پلیئر ووجدان شاہیرخانی کے با حجاب اولمپک مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی، وہ اپنے ملک کی جانب سے اولمپکس میں پہلی مرتبہ بھیجی جانے والی دو خواتین ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں،

انٹرنیشنل جوڈوفیڈریشن کے صدر مارس ویزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عریبین ایتھلیٹ جوڈو میں شریک ہوںگی، انھیں گیم اسپرٹ اور ضوابط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بغیر حجاب کے مقابلہ کرنا ہوگا، واضح رہے کہ گلے میں پھندہ لگنے کے خدشے کے نظر جوڈو میں اسکارف پہن کر مقابلہ کرنے پر پابندی ہے،

دلچسپ بات یہ ہے کہ ووجدان کو اس کھیل میں اترے ابھی دو سال بھی نہیں ہوئے اور وہ بلیک بیلٹ بھی نہیں ہیں، ان کا مقابلہ ابتدائی رائونڈ میں پورٹو ریکو کی ورلڈ رینک 13میلیسا موجیکا سے ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں