کراچی سہراب گوٹھ میں مسجد کے باہر دھماکا4 افراد زخمی

دھماکا الآصف اسکوائرمیں جنت گل ٹاؤن میں واقع مسجد کے قریب ہوا


ویب ڈیسک December 26, 2012
دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔ فوٹو: ایکسپریس

سہراب گوٹھ میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 4 افرادزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الآصف اسکوائرمیں جنت گل ٹاؤن میں واقع مسجد کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے نماز عصر پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال کے عملے کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں