پاکستانی کھلاڑیوں کو بی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئیذکااشرف

چاہتے تو آئی سی سی کی نائب صدارت کے لئے مصطفیٰ کمال کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرسکتے تھے۔


ویب ڈیسک December 26, 2012
بنگلہ دیش میں کچھ عناصر پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کا فروغ نہیں چاہتے، ذکا اشرف. فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ذکااشرف نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان میں انتظامات پر اطمینان ظاہر کرچکی ہے تاہم انہیں اندازہ ہے کہ بنگلہ دیش میں کچھ عناصر پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کا فروغ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پی سی بی کھلاڑیوں کی دیگر مصروفیات کاجائزہ لینے کے بعد ہی ایونٹ میں میں شرکت کا فیصلہ کرے گا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ اپنے موقف میں بار بار تبدیلی چالاکی نہیں ہوتی بلکہ اس سے ساکھ خراب ہوتی ہے۔ اگر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ وہ اس طرح کوئی فائدہ حاصل کرسکتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ اگر وہ چاہتے تو آئی سی سی کی نائب صدارت کے لئے مصطفیٰ کمال کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرسکتے تھے لیکن بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے یا نہ آئے پاکستان اپنے موقف پر قائم رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں