2024

صدرکی خریدوفروخت کی سیاست انجام کوپہنچنے والی ہےچوہدری نثارعلی

مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات سے قبل گورنر پنجاب سمیت تمام گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کرے گی، چوہدری نثارعلی


ویب ڈیسک December 26, 2012
پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے پاس اپنے مخالفین کے خلاف الزام تراشیوں کے علاوہ اورکچھ نہیں،چوہدری نثارعلی خان فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صدرکی خریدوفروخت کی سیاست انجام کوپہنچنے والی ہے۔


چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ نئے گورنرپنجاب کی تقرری سے پیپلزپارٹی کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات سے قبل گورنر پنجاب سمیت تمام گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے پاس اپنے مخالفین کے خلاف الزام تراشیوں کے علاوہ اورکچھ نہیں۔


چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کی تقرری سودے بازی کا نتیجہ ہے جس کا مقصد آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے لیکن اس میں جنوبی پنجاب کا کوئی فائدہ ہے نہ ہی پیپلز پارٹی کا کیونکہ صدر آصف زرداری کی خرید و فروخت کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے۔


قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کئی بار سیاست میں قسمت آزمائی کرچکے ہیں اور اب پاکستان کی سیاست میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ایم کیو ایم ڈاکٹر طاہرالقادری کی کشتی پر سوار ہوگئے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری 2002کے انتخابات میں عمران خان کی طرح صرف ایک ہی نشست جیت پائے تھے اب دیکھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں وہ کیا تیرمارتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں