سانحہ12مئی گرفتار ٹارگٹ کلر کا 34 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

گرفتاری کے بعد ایس آئی یو کو 5لاکھ روپے دے کر رہا ہوا،ملزم کا دعویٰ


ویب ڈیسک December 26, 2016
گرفتاری کے بعد ایس آئی یو کو 5لاکھ روپے دے کر رہا ہوا،ملزم کا دعویٰ

سانحہ 12 مئی کے گرفتار ملزم رفعت اللہ نے دوران تفتیش 34 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 12 مئی کے گرفتار دہشت گرد رفعت اللہ نے دوران تفتیش انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے 12 مئی 2007 کو 26 جب کہ مجموعی طور پر 34 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی نے اسے ایس آئی یو کے حوالے کیا تاہم اس نے 5 لاکھ روپے دے کر بے گناہ ہو کر رہائی حاصل کرلی تھی۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر کراچی میں شدید فائرنگ اور ہنگامے ہوئے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں