خیبر پختونخوا میں ناظمین کا نظام ختم نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری
یکم جنوری سے ناظمین، یونین کونسلرز کی جگہ ضلع کونسلیں اور میونسپل کمیٹیاں کام شروع کریں گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈیننس کے تحت صوبے میں ناظمین کا نظام تحلیل کردیا گیا ہے ۔یکم جنوری سے ناظمین اور یونین کونسلرز ختم ہوجائیں گے۔ ان کی جگہ ضلع کونسلیں اور میونسپل کمیٹیاں کام شروع کریں گی۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ملک میں بلدیاتی ڈھانچہ تبدیل کرتے ہوئے ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کی جگہ ضلعی اور شہری حکومتوں کا نظام نافذ کیا تھا تاہم 2008 کے انتخابات کے بعد سندھ کے علاوہ تینوں صوبائی حکومتوں نے اسے مسترد کردیا تھا۔