آئی سی سی نے کامران اکمل اور ایشانت شرما پر جرمانہ عائد کر دیا

آئی سی سی نے کامران پرمیچ فیس کا 5 جبکہ ایشانت شرما پر15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔


ویب ڈیسک December 26, 2012
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

لاہور: آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹسمین کامران اکمل اور بھارت کے فاسٹ بولرایشانت شرما پر میچ کے دوران ایک دوسرے سے بحث کرنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ یہ تکراراس وقت شروع ہوئی جب پاکستانی اننگز کے اٹھاریویں اوورمیں ایشانت شرما نے کامران اکمل پرفقرہ کسا جس پرکامران نے بھی جوابی وارکیا۔

اس سے پہلے کے بات ہاتھا پائی تک پہنچتی ساتھی کھلاڑیوں اور امپائرزنے دونوں کوایک دوسرے سے دور کیا۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے کامران پرمیچ فیس کا 5 جبکہ ایشانت شرما پر15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں