آئی سی سی نے کامران اکمل اور ایشانت شرما پر جرمانہ عائد کر دیا
آئی سی سی نے کامران پرمیچ فیس کا 5 جبکہ ایشانت شرما پر15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
لاہور:
آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹسمین کامران اکمل اور بھارت کے فاسٹ بولرایشانت شرما پر میچ کے دوران ایک دوسرے سے بحث کرنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ یہ تکراراس وقت شروع ہوئی جب پاکستانی اننگز کے اٹھاریویں اوورمیں ایشانت شرما نے کامران اکمل پرفقرہ کسا جس پرکامران نے بھی جوابی وارکیا۔
اس سے پہلے کے بات ہاتھا پائی تک پہنچتی ساتھی کھلاڑیوں اور امپائرزنے دونوں کوایک دوسرے سے دور کیا۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے کامران پرمیچ فیس کا 5 جبکہ ایشانت شرما پر15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔