افغانستان میں فضائی کارروائیوں میں طالبان لیڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک

فضائی کارروائی کے دوران باٹی کوٹ میں طالبان لیڈرعبدالرحمن سمیت 3 طالبان ہلاک 4 زخمی ہوئے،آچن میں مزید2طالبان مارے گئے


News Agencies December 26, 2016
بم دھماکا زابل کے شہر قلات میں ہوا، پہلی افغان خاتون فائٹر پائلٹ کیپٹن نیلوفر رحمانی کی امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں 2 مختلف فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی طالبان لیڈر عبدالرحمن سمیت 5 طالبان جنگجو اور 4 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کیپٹن نیلوفر رحمانی نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی، نیلوفر رحمانی 2015 میں فوجی تربیت کیلیے امریکا گئی تھیں۔ مشرقی صوبہ زابل میں ایک بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کمانڈنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کارروائی باٹی کوٹ ضلع میں کی گئی جس کے نتیجے میں طالبان لیڈرعبدالرحمن سمیت 3 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے 4 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آچن ضلع میں کی گئی ایک اور فضائی کارروائی میں 2 مزید طالبان بھی ہلاک ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹریننگ کے اختتام پر ارکنساس کے فوجی بیس پر میڈیا سے گفتگو میں نیلوفر رحمانی نے کہا کہ آبائی وطن جانا ان کیلیے ممکن نہیں انھیں طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ افغانستان میں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں لہٰذا انھوں نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ زابل کے مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بم دھماکا شہر قلات میں پولیس کے گشتی دستے کے راستے میں ہوا ۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں