کراچی پورٹ پر آتشزدگی کی تحقیقات نجی کمپنی ذمے دار قرار

واقعہ مجرمانہ غفلت سے ہوا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کل جاری ہونے کا امکان

حادثے کی ذمے دار فیول اسٹوریج کی سہولت دینے والی غیر سرکاری کمپنی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی پورٹ پر آتشزدگی مجرمانہ غفلت سے ہوئی، واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور اسے کل پیش کر دیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی تحقیقات کیلیے ڈی جی کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سربراہی میںکمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے تحقیقات مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر سے فیول منتقل کرتے وقت غفلت کرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا، حادثے کی ذمے دار فیول اسٹوریج کی سہولت دینے والی غیر سرکاری کمپنی ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ حکومت نے کے پی ٹی واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے، انکوائری رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story