والد سے اختلافات پر شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی سے مستعفی

چندعناصر میرے والد سے غلط فیصلے کرارہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


ویب ڈیسک December 26, 2012
شاہ زین بگٹی نے اپنے والد سے اختلافات کے باعث جمہوری وطن پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ فوٹو : اے پی پی/ فائل

جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر شاہ زین بگٹی نے اپنے والد طلال بگٹی سے اختلافات پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔


شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود چندعناصر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور ان کے والد طلال بگٹی سے غلط فیصلے کرارہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی نظریات کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث وہ جمہوری وطن پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ طلال بگٹی، قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جبکہ شاہ زین بگٹی ان کے پوتے ہیں۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں شاہ زین بگٹی کافی عرصے تک نظر بند بھی رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں