ماربل سلیب پر طویل پریکٹس بھی مصباح کو فارم میں واپس نہ لاسکی

قومی ٹیم کے کپتان نے شارٹ پچ گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کے لیے یہ خصوصی تکنیک اپنائی تھی


Sports Desk December 26, 2016
کئی میچز میں مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے کپتان کی فارم ٹیم اور منیجمنٹ کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔ فوٹو: فائل

دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے سے قبل ماربل سلیب پر طویل پریکٹس بھی قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو فارم میں واپس نہ لاسکی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے شارٹ پچ گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کے لیے یہ خصوصی تکنیک اپنائی تھی، کپتان میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز اس وقت وکٹ گنوا بیٹھے جب پاکستان کو ایک بڑی شراکت کی سخت ضرورت تھی، سینئر بیٹسمین کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے گزشتہ 5 اننگز میں 12.8 کی معمولی اوسط سے صرف 64 رنز بنائے ہیں، اس دوران ان کا اسکور بالترتیب 31،13،4،5 اور11 رہا۔ کئی میچز میں مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے کپتان کی فارم ٹیم اور منیجمنٹ کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |