وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کی پلی بارگین کو فراڈ قرار دیدیا

چند کوڑیوں کےعوض اربوں کی کرپشن معاف کردی جاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 26, 2016
مہذب معاشروں میں پلی بارگین کے بعد بھی مجرموں کو سزا ملتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پلی بارگین کوفراڈ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ چند کوڑیوں کےعوض اربوں کی کرپشن معاف کردی جاتی ہے

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر بلیک میلرز ظاہر کرتے ہیں جیسے پاکستان میں صرف کرپشن ہورہی ہے،پاکستان جلد قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔ انہوں نے پلی بارگین کو فراڈ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ چند کوڑیوں کےعوض اربوں کی کرپشن معاف کردی جاتی ہے جب کہ نیب کی پلی بارگین فراڈ ہے اور بعض چینلز اس پر بات نہیں کرتے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں پلی بارگین کے بعد بھی مجرموں کو سزا ملتی ہے جب کہ نیب کا پلی بارگین کا قانون ایک آمر نے بنایا تھا جس پر مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کے لیے خودکار نظام ضرور لگے گا جب کہ ای اسٹامپ پیپر کے اجرا سے وقت کی بچت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |