کرپشن اسکینڈلچینی نائب وزیر کھیل کو جرم ثابت ہونے پر 10برس کی جیل

ژیاؤ تیان پر1997 سے 2014 کے دوران 1.15 ملین ڈالر رشوت لینے کا جرم ثابت ہوگیا ہے،عدالت


Sports Desk December 26, 2016
ژیاؤ تیان پر1997 سے 2014 کے دوران 1.15 ملین ڈالررشوت لینے کا جرم ثابت ہوگیا ہے،عدالت ۔ فوٹو رائیٹرز

چین کی مرکزی عدالت نے سابق نائب اسپورٹس وزیر کو کرپشن پر 10 برس جیل کی سزا سنادی۔

ژیاؤ تیان رشوت کے الزامات عائد ہونے سے قبل ساڑھے 10 برس تک چین کی اولمپک کمیٹی کا بھی حصہ رہے ہیں، ان کے پاس جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کھیل کا عہدہ تھا جو نائب وزیر کے مساوی شمار ہوتا ہے، کرپشن الزامات پر ان کیخلاف گذشتہ برس سے تحقیقات جاری تھیں، عدالت نے فیصلے میں کہاکہ ان پر 1997 سے 2014 کے دوران 1.15 ملین ڈالر رشوت لینے کا جرم ثابت ہوگیا ہے، عدالت نے ویب سائٹ پر مختصر فیصلے میں انھیں سزا سنا دی، انھوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں