بنگلہ دیشی کپتان نے شکست کا ملبہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ڈال دیا

ہماری فیلڈنگ سست تھی جس پر مجھے کافی مایوسی ہوئی، مشرفی مرتضیٰ

ہماری فیلڈنگ سست تھی جس پر مجھے کافی مایوسی ہوئی، مشرفی مرتضیٰ- فوٹو؛ بی سی بی

JALALABAD:
بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کا ملبہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ڈال دیا۔


کیویز نے اس مقابلے میں 27 مرتبہ ڈبلز اور3بار دوڑ کر تین رنز بنائے، خاص طور پر ٹام لیتھم نے سنچری بنانے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا کہ جب باؤنڈریز اسکور کرنا مشکل ہو رہا تب بھی رنز کی رفتار میں کمی نہیں آنا چاہیے۔ مشرفی نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ سست تھی جس پر مجھے کافی مایوسی ہوئی، بولرز کو بہتر کارکردگی پر اکسائے رکھنے کیلیے اچھی فیلڈنگ ضروری ہے، ہم حریف کو280 سے 300 تک محدود کرنا چاہتے تھے، اگر اس میں کامیاب ہوجاتے تو ابتدا میں وکٹیں کھونے کے باوجود ہدف کو حاصل کرسکتے تھے۔ e
Load Next Story