سنی لیون اور پرینیتی نیو ائیرنائٹ پر فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار
پرینیتی چوپڑا کلاسیکل رقص کا نیا انداز اپنائیں گی جبکہ ۔سنی لیون نے بھی رقص کے مختلف انداز سیکھ لئے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سنی لیون نے نیوایئر نائٹ پرپرفارم کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا ۔
2013ء کو خوش آمدید کہنے کے لیے باقاعدہ تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ان اداکاراؤں نے معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں. 31دسمبر کو اس تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ سنی لیون اور پرینیتی چوپڑا سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے اس حوالے سے ترتیب دی گئی گرینڈ میوزک پارٹی کو چارچاند لگانے کے لیے تیار ہیں۔سنی لیون کا کہنا ہے کہ نیوایئر نائٹ پر پرفارمنس یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا پہلی بار موقع مل رہا ہے اور ایسی کسی تقریب کے لیے پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔
پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام کے لیے ریہرسل کررہی ہیں اور کلاسیکل رقص کے امتزاج سے نیا انداز اپنائیں گی ۔سنی لیون کا کہنا ہے کہ لائیو پرفارم کرنے کا یہ پہلا موقع ہے اور میں اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی تیاری کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ رقص کے بھی مختلف انداز سیکھے ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے محفل کو چارچاند لگادوں ۔31سالہ بالی وڈ اداکارہ نے اس وقت تین نئی فلمیں سائن کی ہیں ۔
2002 ء میں پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے پرفارم کیا اور ایک اشتہاری فلم کے ذریعے چہرہ نمائی ہوئی ۔اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ سنی ان کا اصل نام ہے اور لیون انھیں پیار سے کہا جاتا رہا ۔اس عرصہ میں کئی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروائے ۔ واضح رہے کہ 2008ء کے دوران اداکارہ نے اپنا ذاتی اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا ۔2011ء کے دوران اداکارہ نے بھارتی ٹی وی شو ''بگ باس ''میں کام کیا ۔بگ باس شو کے دوران ہی اداکارہ کو بالی وڈ کے ممتاز دائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی جانب سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔
مہیش بھٹ نے فلم ''جسم ٹو''کے لیے سنی لیون کو آفر دی جس پر انھوں نے اس میں لیڈنگ لیڈی رول کیا ۔پھر ایکتا کپور کی ایک ری میک فلم میں کردار نبھایا۔ادھر پرینیتی چوپڑا نے بھی نیو ایئر نائٹ کے لیے اپنی پرفارمنس سے محفل لوٹنے کی تیاری کرلی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ لائیو پرفارمنس سے تقریب کے شرکاء کو محظوظ کرنا چاہتی ہوں ۔اس تقریب کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے اور تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔24سالہ اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا ہے۔ان تجربات سے یہ اندازہ ہوا کہ ماڈلنگ ہمیں مزید خوبصورت نظر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اداکارہ کوکیرئیر کے آغاز پرہی بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔
اداکارہ کوہدایتکارہ فرح خان کی نئی آنیوالی فلم ''ہیپی نیو ایئر''میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی بھی اطلاع ہے ۔فرح خان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان اور ابھیشک بچن کے نام لیے جب کہ کچھ اداکارائوں کے ساتھ پرینیتی کو بھی اس فلم میں مرکزی کردار میں لینے کا عندیہ دیدیا ۔فرح خان کا کہنا ہے کہ پرینیتی ایک مکمل اور باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس عمدہ ہوتی ہے اور ہم بلاشبہ اس کے کام کے معترف ہیں ۔
اداکارہ کی آخری فلم ''عشق زادے ''مقبول ہوئی اور اب وہ منیش شرما کی نئی فلم میں بھی کاسٹ کی جا چکی ہے ۔ اداکارہ نے مزید 10سال تک شادی نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکاری زیادہ دلچسپ ہے جب کہ ماڈلنگ خوبصورت نظر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلموں میں پرفارمنس کا سلسلہ شروع کیا ہے تو پھر اداکاری کرتی رہوں گی واضح رہے کہ 24سالہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا 2013ء کو آنے والی فرح خان کی فلم ''ہیپی نیوایئر میں بھی کردار نبھائیں گی ۔