ولیمسن تیزرفتاری سے 4 ہزاررنز بنانے والے کیوی بیٹسمین بن گئے

دنیائے کرکٹ سب سے زیادہ تیزی سے اس مقام پر پہنچنے کا ریکارڈ ہاشم آملا کے پاس ہے


Sports Desk December 26, 2016
دنیائے کرکٹ سب سے زیادہ تیزی سے اس مقام پر پہنچنے کا ریکارڈ ہاشم آملا کے پاس ہے- فوٹو: اے ایف پی

کین ولیمسن تیز رفتاری سے 4 ہزارون ڈے رنز اسکور کرنے والے کیوی بیٹسمین بن گئے

نیوزی لینڈ کے کپتان نے 96 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ دنیائے کرکٹ سب سے زیادہ تیزی سے اس مقام پر پہنچنے کا ریکارڈ ہاشم آملا کے پاس ہے جنھوں نے 81 اننگز میں مسافت طے کی تھی،ولیمسن سے قبل ملکی ریکارڈ مارٹن گپٹل (112 اننگز) کے پاس تھا۔ 341 رنز کیویز کا بنگال ٹائیگرز کے خلاف سب سے بڑا ایک روزہ مجموعہ ہے، اس سے قبل 1990 میں شارجہ میں نیوزی لینڈ نے اپنے اس حریف کے خلاف 4 وکٹ پر 338 رنز بنائے تھے۔ یہ ہیگلے اوول پر مشترکہ بڑا ٹوٹل ہے، اسی میدان پر2014 کے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اسکاٹ لینڈ نے کینیڈا کے خلاف بھی اتنے ہی رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں