بھارت نے بگلیہارڈیم پرپاکستان کا پانی روک لیا

پانی رکنے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد کم ہوکر 5 ہزار 8 سو کیوسک رہ گئی ہے

سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت دریائے چناب میں روزانہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔ فوٹو: فائل

ABU DABHI:
بھارت نے متنازع بگلیہارڈیم پر پانی روک لیا جس کے باعث دریائےچناب خشک ہونےلگا ہے۔


سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت دریائے چناب میں روزانہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے متنازع بگلیہار ڈیم پر پانی روک لیا۔

بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد کم ہوکر 5 ہزار 8 سو کیوسک رہ گئی ہے جس سے ہیڈمرالہ کے مقام سے نکلنے والی دو نہریں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک کو بند کردیا گیا اور پانی کی کمی کے باعث پنجاب میں لاکھوں ایکٹررقبے پرفصلیں متاثرہونےکا اندیشہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story