زمبابوین بولر ویٹوری پر غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے دوسری بار پابندی عائد

رواں برس فروری میں بھی ویٹوری کو غلط بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا

رواں برس فروری میں بھی ویٹوری کو غلط بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا- فوٹو: فائل

زمبابوے کے فاسٹ بولر برین ویٹوری کا غیر قانونی بولنگ ایکشن ثابت ہونے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


زمبابوے کے فاسٹ بولر برین ویٹوری کو آئی سی سی نے دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن غیرقانونی ثابت ہونے پر ایک سال کیلیے کھیل سے باہر کردیا، وہ اب 12 ماہ تک بولنگ نہیں کرپائیں گے۔ 2 سال کے عرصے میں دوسری مرتبہ ان کا ایکشن غیرقانونی پایا گیا۔

اس سے قبل رواں برس فروری میں بھی ویٹوری کو غلط بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا، وہ ایکشن میں تبدیلی کے بعد جون میں کھیل میں واپس لوٹ آئے تھے تاہم 27 نومبر کو بولاوایو میں ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں ایکشن دوبارہ مشکوک رپورٹ ہوگیا تھا۔
Load Next Story