محنت کرنے پر ہی کامیابی مل سکتی ہے علی اعجاز

عروج وزوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ایسابھی نہیں ہونا چاہیے کہ کامیابی کے بعد زوال ہی چلتا رہے ۔


December 27, 2012
خود کو فلم انڈسٹری کا کرتا دھرتا کہنے والے سنجیدگی دکھائیں، علی اعجاز۔ فوٹو : فائل

لاہور: سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے بعد اگر آج کے فنکار ہمارے دور کے مقابلے میں تیس فیصد ہی محنت کرلیں تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ہمارے دور میں فنکار عاجزی اور بھرپور محنت سے کام کرتے تھے لیکن آج فنکار فارغ رہ کر بھی نمبروں کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں ' ہمارے معاشرے میں بزرگوں کے تجربے سے استفادہ کرنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے اور یہی صورتحال انڈسٹری میںبھی ہے ۔

علی اعجاز نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ عروج وزوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ایسابھی نہیں ہونا چاہیے کہ کامیابی کے بعد زوال ہی چلتا رہے اور دوبارہ کامیابی آپکے گھر کا راستہ نہ دیکھے ۔ جو لوگ خود کو فلم انڈسٹری کا کرتا دھرتا کہتے ہیں انھیں چاہیے کہ سنجیدگی دکھائیں حکومت کومجبور کریں کہ انڈسٹری کی سرپرستی کرے ۔ انھوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں یہی کہتا ہوں کہ سینئرز کے تجربے سے استفاد ہ کریں لیکن کوئی اس پر کان نہیں دھرتا اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |