2024

گلوکار سلیم جاوید نے مری میں آواز کا جادو جگا کر دل جیت لیے

پاکستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلے فلم ختم کی گئی پھر میوزک اور اب ڈرامہ ختم کیا جارہا ہے،سلیم جاوید ۔


Umair Ali Anjum December 27, 2012
ہمارا ڈرامہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے فنکار معیاری کام کررہے ہیں۔، سلیم جاوید۔ فوٹو : فائل

معروف گلوکار سلیم جاوید نے مری کی وادیوں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر عوام کے دل جیت لیے گز شتہ رات بورون میں سعید اسلام کی جانب سے ڈاکٹرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں گلوکار سلیم جاوید نے 'جگنی' گاکر سرد موسم میں محفل کو گرما دیا اور عوام رات گئے تک ان سے فرمائش کرتے رہے دوران تقریب سلیم جاوید نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کام کی پذیرائی دیکھ کر اچھا لگتا ہے پاکستان کی عوام فنکاروں کے کام سے زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلے فلم ختم کی گئی پھر میوزک اور اب ڈرامہ ختم کیا جارہا ہے اس وقت ہمارا ڈرامہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے فنکار معیاری کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں