شاہدآفریدی تھیلیسیمیا کا شکار بچی بسمہ کے مہمان بن گئے

بوم بوم کی اجمیر نگری میں بسمہ کے گھر آمد، محلے والوں نے شاندار استقبال کیا


Express Desk July 27, 2012
بوم بوم کی اجمیر نگری میں بسمہ کے گھر آمد، محلے والوں نے شاندار استقبال کیا (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI: اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی تھیلیسیمیاکا شکار بچی بسمہ کے مہمان بن گئے، بسمہ آفریدی کی ننھی پرستار ہیں جنھوں نے ایکسپریس کے پروگرام مہمان کا رمضان (ایم کے آر) میں ایس ایم ایس کر کے اپنی پسندیدہ شخصیت شاہد آفریدی کو اپنے گھر بلایا،

شاہد آفریدی اجمیر نگری میں قائم بسمہ کے گھر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، بسمہ نے اپنے گھر میں شاہد آفریدی کے پوسٹر لگائے ہوئے تھے، شاہد آفریدی اپنے ڈاکٹر دوست کے ہمراہ بسمہ کے گھر پہنچے اور تھیلیسیمیا کا شکار بچی بسمہ کے علاج کی ذمے داری اٹھالی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بسمہ ان کی بیٹی کی طرح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں