2016 میں عالمی شہرت یافتہ کئی پاکستانی فنکار رخصت ہوئے

امجد صابری، اے نیر، حبیب، بجیا،ندا فاضلی، مستانہ، معشوق سلطان یادیں چھوڑ گئے

ادکار قندیل بلوچ کو 15جولائی کو لاہور میں قتل کیاگیا، ادکارہ قسمت بیگ کو 24نومبر کو ماردیا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان کو دنیا بھر میں شہرت دلانے اور قوم کا نام روشن کرنے والی معروف شخصیات 2016میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، ان کی بے شمار یادیں اب ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو 22جون کو ان کی رہائش گاہ کے قریب ٹارگیٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ ایک اور بڑا سانحہ معروف نعت خواں جنید جمشید کے طیارہ حادثہ میں شہادت تھی ،10فروری کو ملک کی معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کرگئیں۔


2فروری کا ایک اور ادبی شخصیت ڈرامہ وافسانہ نگار انتظار حسین بھی دنیا سے چلے گئے، 8فروری کو شاعر ندا فاضلی انتقال کرگئے، ملک کے نامور سینئر ادکار حبیب 25فروری کو طویک علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ادکار قندیل بلوچ کو 15جولائی کو لاہور میں قتل کیاگیا، ادکارہ قسمت بیگ کو 24نومبر کو ماردیا گیا،15ستمبر کو ادکار لاڈلہ کا انتقال ہوا، ادکارہ نشاء ملک نے 24نومبر کو خودکشی کرلی۔

معروف گلوکار اے نئیر 11نومبر کو لاہور میں انتقال کرگئے، ادکار منیر حسین بھانڈ ،مستانہ کا بھی ساتھ نہ رہا، پشتو فلموں کے معروف ادکار عمر دراز خان16دسمبر کو پشاور میں انتقال کرگئے جب کہ پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ معشوق سلطان میں اسی ماہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
Load Next Story