حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کرلیا

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلیے دوبارہ اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


عامر خان December 27, 2016
وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 دسمبر کے بعد بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکمراں مسلم لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کر لیا ہے۔

اس سیاسی فارمولے کے تحت وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلیے دوبارہ اے پی سی بلانے اور قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امکان ہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 دسمبر کے بعد بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں