تحریک انصاف نے اپنے ساتھ جماعت اسلامی کو بھی ختم کردیا فضل الرحمٰن

ملک میں روز بروز سنجیدہ سیاست ختم ہو رہی ہے، سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

پیسے کی بنیاد پر لادینی قوتیں علماء کرام‘ مساجد کو خریدنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، فضل الرحمٰن۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں روز بروز سنجیدہ سیاست ختم ہو رہی ہے، پیسے کی بنیاد پر لادینی قوتیں علماء کرام' مساجد کو خریدنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کو رسوائی اور ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا، تحریک انصاف نے اپنے ساتھ جماعت اسلامی کو بھی خیبرپختونخوا میں ہمیشہ کیلیے ختم کر دیا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوشہرہ کلان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی صد سالہ تقاریب کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے جمعیت کے صوبائی سربراہ مولانا گل نصیب خان' مولانا شجاع الملک' مولانا امانت شاہ حقانی' مولانا جلیل جان' جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی نائب صدر ملک بلال' مولانا گل حلیم شاہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

 
Load Next Story