ای کلینک سے عوام کو صحت کی سہولت ملے گی نظیر وید

یو ایس ایڈ کے تحت میرپورخاص اور تھرپارکر میںصحت ای کلینک کا آغاز

عوام کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات بغیر کسی طویل سفر کے سستے اور ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ فوٹو: فیس بک

ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بات پروجیکٹ ڈائریکٹر تھرپارکر ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ نظیر احمد وید نے ایک مقامی ہوٹل میں پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تحت اسمال گرانٹس ایمبیسڈر فنڈ پروگرام سے ASK ڈیولپمنٹ این جی او ضلع میرپورخاص اور تھرپارکر میں ای کلینک کا آغاز کر رہا ہے۔




جس کے ذریعے عوام کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات بغیر کسی طویل سفر کے سستے اور ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جس سے مقامی روزگار کے مواقع بھی فراہم ہو سکیں گے، اس موقع پر ڈاکٹر شمیم کاکا، ڈاکٹر یامین میمن، پروگرام مینیجر ASK ڈیولپمنٹ توفیق چنا سمیت، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Load Next Story