شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سہ روزہ عرس کل شروع ہوگا

اسپیکر سندھ اسمبلی افتتاح کرینگے، تیاریاں جاری، آخری روز وزیراعلیٰ ایوارڈ تقسیم کرینگے


Nama Nigar December 27, 2012
عرس کے آخری روز ایوارڈز کی تقریب ہوگی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کرینگے فوٹو: فائل

شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 269واں عرس جمعے 28دسمبر بمطابق 14صفر سے بھٹ شاہ میں شروع ہو رہا ہے۔

افتتاح اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو 10بجے درگاہ پر حاضری کے بعد کریں گے، پہلے دن زرعی نمائش ، ثقافتی گوٹھ کا افتتاح ہوگا جبکہ 2بجے سگھڑ کچہری ہوگی جس کی صدارت ممبر قومی اسمبلی میر آفتاب شاہ جیلانی کرینگے، شام 4بجے ملاکھڑا اور 7بجے شاہ لطیف آڈیٹوریم ہال میں لطیف راگ ہوگا جبکہ عرس کے دوسرے روز دوسری بین الاقوامی ادبی کانفرنس ہوگی جس میں امریکا، بھارت، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کے نامور ادیب شاہ لطیف کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

05

صدارت وزیر ثقافت سسی پلیجو کرینگی،عرس کے آخری روز ایوارڈز کی تقریب ہوگی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کرینگے ، عرس کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، سندھ بھر سے دکاندار اور اسٹال لگانے والے اپنے دکانوں اوراسٹالوں کو تیار کرنے میں مصروف ہیں جبکہ پورے شہر میں مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کی جانب سے بینرز، پرچم اور چاکنگ گئی ہے۔دوسری جانب سرکاری سطح پر انتظامات مکمل نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں