نا خلف بیٹوں کے خلاف بوڑھے والدین سراپا احتجاج
8 بیٹے ہیں ، گھر بیچنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، منظور اور ممتاز
صدر کے علاقے کے رہائشی بوڑھے والدین منظور احمد اور ممتاز منظور اپنے بیٹوں کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پہنچ گئے۔
جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے 8 بیٹے ہیں اور وہ گھر میں ایک ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں اور ا ن کے دو بڑے بیٹوں کی شادی ہو چکی ہے جب کہ دو شادی کے قابل ہیں اور باقی بچے چھوٹے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ جس گھر میں وہ رہائش پذیر ہیں اس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ سے زائد ہے جس کی وجہ سے ان کے بڑے بیٹے انہیں گھر فروخت کرنے کے لیے مسلسل دبائو ڈال رہے ہیںِ جب کہ گھر فروخت کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔